اردو ڈراما سال ۲۰۱۱ : پاکو اور طلسمی کتاب
تاریخ : ۲۳ نومبر، ۲۰۱۱ بروز بدھ
وقت : ۱۱ بج کر ۴۰ منٹ تا ۱۲ بج کر ۴۰ منٹ
مقام : اگورا گلوبل ہال (Agora Global Hall) ، ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز
یونیورسٹی تشریف لانے کی رہنمائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈرامے کا خلاصہ
یہ کہانی ایک ہسپتال کی ہے جس کے سب کے سب مریض نہایت ہی عجیب ہیں۔
ان میں سب سے عجیب اونوکی (Ohnuki) ہے۔ یہ ایک ضدی، بدمزاج، چڑچڑا اور سنکی بڈھا ہے، لیکن (Pako) سے ملنے کے بعد اونوکی کی شخصیت میں حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے۔
پاکو (Pako) ایک معصوم بچی ہے جو ایک حادثے کی وجہ سے اپنی یادداشت کھو بیٹھی ہے۔
ریومونجی (Ryumonji) ایک بدمزاج لڑکا ہے لیکن دل کا اچھا ہے۔
موروماچی (Muromachi) ایک انوکھا مریض ہے جو بچپن میں اداکار تھا لیکن بڑا ہو کر نفسیاتی مریض بن جاتا ہے اور بار بار خودکشی کرنے کی کوشش میں ہسپتال آتا رہتا ہے۔
کینوموتو (Kinomoto) عجیب چاچی جس کو افواہیں بہت پسند ہے۔
ایک اور مریض تاکیتا (Takita) ہے جو کہ ایک ایمان دار فائر بریگیڈ ہے۔
ہوریگومے (Horigome) ایک عجیب احمق شخص ہے جو کبھی بھی صورت حال کو نہیں سمجھتا ہے۔
ان کے علاوہ اِس ہسپتال کے ڈاکٹر اور نرس بھی اتنے ہی عجیب ہیں جتنے مریض۔
آسانو (Asano) ایک بدحواس ڈاکٹر ہے۔
اور میتسواوکا (Mitsuoka) ایسا نرالا نرس جو گالیاں تو دیتا ہے لیکن مریضوں پر توجہ بھی دیتا ہے۔
کوئیچی (Koichi) اونوکی کا بھتیجا ہے جو اکثر ہسپتال آتا رہتا ہے۔
ماسامی (Masami) کوئچی کی بیوی ہے اور نرس کا کام کرتی ہے۔
اِن میں سے سب سے خبطی ہے، بڈھا اونوکی۔
" مجھے غصہ آتا ہے جب تم مجھے جاننے کی کوشش کرتے ہو۔"
یہ اس کا تکیہ کلام ہے اور جب بھی کوئی اونوکی کے پاس آتا ہے تو وہ گرج کر یہی تکیہ کلام بولتا ہے۔ اور ہر ایک سے ناراض رہتا ہے۔ اس وجہ سے ہسپتال میں سب لوگ اونوکی کو ناپسند کرتے ہیں۔ ایک دن ہسپتال میں اونوکی کی پاکو سے ملاقات ہوتی ہے۔
پاکو کے والدین ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو جاتے ہیں اور پاکو اس حادثے کی وجہ سے صرف ایک دن یادداشت ہی رکھ سکتی ہے۔
پاکو کے ساتھ رہتے رہتے اونوکی کو پاکو سے انسیت ہو جاتی ہے اور وہ سوچتا ہے کہ پاکو کا دل بہلانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے تو اچانک اس کے دل میں ایک خیال آتا ہے کہ کیوں نہ پاکو کے لیے اُس طلسمی کتاب کا ڈراما بنا کر پیش کیا جائے جو ہمیشہ پاکو بڑے شوق سے پڑھتی رہتی ہے۔
چناں چہ ہسپتال کا عملہ اور سب مریض مل کر پاکو کے لیے ایک دلچسپ کرداروں مثلاً کیکڑا دیوتا، مینڈک شہزادہ، جھینگا دیوی اور سیپی وغیرہ کا روپ دھار کر پاکو کے لیے ایک دلچسپ ڈراما تشکیل دیتے ہیں۔ اونوکی، پاکو کے دل میں گھر کرنا چاہتا ہے اور اس کی یہ خواہش ہسپتال کے سب لوگوں کی بھی خواہش بن کر ایک اچھے ڈرامے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔۔۔

واپس

نوٹ
یہ صحفہ دیکھنے کے لیے نفیس نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
نفیس نستعلیق فونٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

جملہ حقوق بحق شعبہ اردو، جامعہ ٹوکیو برائے مطالعاتِ خارجی، ٹوکیو محفوظ
All rights reserved. (c)Deptt. of Urdu, Tokyo University of Foreign Studies 2011