ڈراما : چھوٹا شہزادہ
تفصیل
تاریخ : ۲۱ نومبر ۲۰۱۱ بروز پیر
وقت : شام ۴ بج کر ۳۰ منٹ تا ۵ بج کر ۳۰ منٹ
مقام : اگورا گلوبل، جامعہ ٹوکیو برائے مطالعاتِ خارجی
یونیورسٹی تشریف لانے کے لیے یہاں کلک کریں۔


ڈرامے کا تعارف
اس سال ہم شعبہ اردو اور ہندی کے طلبہ مل کر مشترکہ کاوش کے تحت ایک ناٹک پیش کر رہے ہیں۔
یہ ناٹک ایک مشہور فرانسیسی مصنف Antoine de Saint-Expery کی لکھی ہوئی ایک کہانی پر مبنی ہے۔

ڈرامے میں کرداروں کا تعارف
پائلاٹ
اس دنیا پر رہنے والا انسان۔ اسے اپنے ہوائی جہاز خراب ہونے کی وجہ سے افریقی ریگستان میں اترنا پڑا۔ اور وہاں ایک لڑکے، یعنی شہزادے سے ملتا ہے۔

شہزادہ
یہ ایک چھوٹے سے ستارے پر اکیلے رہتا ہے۔ مگر ایک دن اپنے ستارے چھوڑ کر سفر پر روانہ ہوتا ہے۔ کئی مختلف ستاروں سے ہو کر اِس دنیا پہنچتا ہے۔

بادشاہ
اس ستارے پر رہتا ہے جہاں شہزادہ اپنے سفر میں سب سے پہلے آتا ہے۔ یہ سمجھتا ہے کہ اس کائنات کی ہر کوئی چیز اسی کے حکم ہی کی تعمیل کرتی ہے۔

شرابی
یہ اُن ستاروں میں سے ایک ستارے پر رہتا ہے جن ستاروں کا سفر شہزادہ کرتا ہے۔ اِسے شراب پینے سے شرم آتی ہے اور یہ شرم بھولنے کے لیے پھر سے شراب پیتا رہتا ہے۔

بزنس مین
یہ بھی اُن ستاروں میں سے ایک ستارے پر رہتا ہے، جن ستاروں کا سفر شہزادہ کرتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو تمام ستاروں کا مالک سمجھتا ہے۔ اور ان ستاروں کا حساب کتاب ہی کرتا ہے۔

پھول
یہ پھول ایک دن شہزادے کے ستارے پر اگتی ہے۔ یہ بہت حسین گلاب ہے مگر بہت خود غرض بھی ہے۔

سانپ
دنیا کا ایک جانور۔ افریقہ میں رہتا ہے۔ اس کا زہر اتنا تیز ہے کہ ایک بار کاٹنے سے ہی انسان ہلاک ہو سکتا ہے۔

لومڑ
دنیا کا ایک جانور۔ شہزادے سے دوستی کرتا ہے، اور اسے ایک راز بتاتا ہے۔

واپس